سخت گھڑی کے معنی

سخت گھڑی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَخْت + گَھڑی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سخت| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم |گھڑی| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٤ء سے "انیس، مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف زمان ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع : سَخْت گَھڑْیاں[سَخْت + گَھڑ + یاں]
  • جمع غیر ندائی : سَخْت گَھڑْیوں[سَخْت + گَھڑ + یوں (و مجہول)]

سخت گھڑی کے معنی

١ - صعوبت یا مشکل کا وقت، منحوس وقت۔

 دن نہ پورا ہو چکا ہم ہو گئے آخر تمام روزِ فرقت کی خدا کیا سخت گھڑیاں ہو گئیں (١٨٧٨ء، گلزار داغ، ١٤١)