سرجری کے معنی

سرجری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَر + جَری }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٧ء کو "دیوانجی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اپریشن (آپریشن)","عملِ جراحی"]

Surgery سَرْجَری

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

سرجری کے معنی

١ - جسم پر چیر پھاڑ کا عمل، جراحی۔

"سرجری میں اپنے کمالات دکھا کر رائل سوسائٹی آف سرجنز کا فیلو بن جائے" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٨٠)

٢ - [ مجازا ] کسی مسئلہ کا حل، کسی بات کی تحقیق، کوشش۔

"مسئلہ ویت نام کے طے ہونے میں کتنے گھنٹے لگیں گے . میں یہ نہیں کہتا کہ یہ سرجری صرف صدر امریکہ تک محدود رہنی چاہیے۔" (١٩٦٦ء، جنگ، کراچی، ٦ جولائی، ٣)

٣ - دارالجراحی، سرجن کا مطب یا شفاخانہ ماہر جراحی کا مطب، عام شفاخانہ۔

"نیلے گنبد کے پاس ان کی سرجری ہے ساٹھ روپیہ ماہوار انہیں کرایہ دینا پڑتا ہے۔" (١٩٤١ء، پاپی، ١٢٦)

سرجری کے مترادف

جراحی

جراحی, چیرپھاڑ

سرجری english meaning

door

Related Words of "سرجری":