سرخ فیتہ کے معنی
سرخ فیتہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُرْخ + فی + تَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سرخ| کے ساتھ پراکرت زبان سے ماخوذ اسم |فیتہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩١٨ء کو "افادت مہدی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : سُرْخ فِیتے[سُرْخ + فی + تے]
- جمع : سُرْخ فِیتے[سُرْخ + فی + تے]
- جمع غیر ندائی : سُرْخ فِیتوں[سُرْخ + فی + توں (و مجہول)]
سرخ فیتہ کے معنی
١ - انتظام کا مختار و مجاز شخص، حاکم دفتر حکومت کا منتظم؛ (کنایۃً) سرکاری دفتروں میں ضابطہ کی کارروائی میں تاخیر، قرطاس بازی، احکامات جاری کرنے میں غیر ضروری التواء، ضابطوں کا چکر ڈالنا۔
"میں بیورو کریسی سے گھبراتا ہوں، اس لفظ سے میرے ذہن میں سرخ فیتہ ناچنے لگتا ہے۔" (١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ٦١)