سرخی کے معنی

سرخی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُر + خی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سرخ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ان معنوں میں (کٹانا کٹنا کوٹنا کے ساتھ)","سرخ روشنائی","عنوان (لکھنا کے ساتھ)","لال رنگت","لالہ رنگی","لالہ فامی","لالی حمرت","نیم پختہ اینٹ کی راکھ","وہ عبارت جو جلی قلم سے باب یا فصل کے اوپر لکھی جائے","کٹی ہوئی اینٹیں"]

سُرْخ سُرْخی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : سُرْخِیاں[سُر + خِیاں]
  • جمع غیر ندائی : سُرْخِیوں[سُر + خِیوں (و مجہول)]

سرخی کے معنی

١ - سرخ رنگت، لال رنگت۔

 تم دیکھتے بیٹھے تو ہو بسمل کا تڑپنا سرخی کہیں رہ جائے نہ دامان نظر میں (١٩٨٣ء، سرمایۂ تغزل، ١٣٩)

٢ - آوے میں پکی ہوئی اینٹوں کا کٹا ہوا چور، بجری۔

"سحر کانت بولے: ہاں اینٹیں، چونا، سرخی، تو جمع کی گئی تھی۔" (١٩٣٢ء، میدان عمل، ٣٩١)

٣ - [ سیمنٹ سازی ] استرکاری کے اوپر پتلی اور چکنی تہ چڑھانے تہ چڑھانے کو سفیدی میں ملا کر نہایت باریک پسا ہوا چونا اس سے منبت کاری کا کام بھی بنایا جاتا ہے۔

"چونا اور ریت یا عمدہ جلی ہوئی سرخی کی آمیزش سے استرکاری تیار کی جاتی ہے۔" (١٩١٧ء، رسالہ تعمیر عمارت (ترجمہ)، ٣٣)

٤ - [ مجازا ] آنکھوں کے لال ڈورے جو خوبصورتی میں سیاہ تحریر پر سرخ مد کے مشابہ معلوم ہوتے ہیں۔

 نقطے عیاں ہیں سورۂ والشمس پر کہ خال سرخی کے مدکہ آنکھوں کے ڈورے ہیں لال لال (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٣٧٤)

٥ - مضمون، باب یا فصل وغیرہ کا عنوان، سرنامہ۔

"منکر ایک درباری، کہو کیسی سرخی رہے گی۔" (١٩٨٧ء، اک محشر خیال، ١٦٩)

٦ - [ کتب خانہ ] لفظ ، مجموعۂ الفاظ یا محاورہ جو کیٹلاگ میں اس اندراج کی جگہ متعین کی جاتی ہے۔

"موضوع کارڈ کی ترتیب کے وقت اس کارڈ کی سرخی کا بغور مطالعہ کیا جائے۔" (١٩٧٠ء، نظام کتب خانہ، ٢٣٢)

٧ - [ تصوف ] عاشق کا جوش عشق، قوت سلوک، معشوق کی شوخی جمال نیز روحانیت۔ (مصباح التعرف)

٨ - چہرے ہونٹوں یا ناخنوں کو لگانے کا سرخ رنگ؛ خون، لہو؛ سرخ بادہ کا مرض۔ (علمی اردو لغت؛ پلیٹس؛ فرہنگ آصفیہ)

سرخی کے مترادف

لالی, غازہ

احمری, بجری, حُمرت, حُمرہ, خون, سرخبادہ, گلرنگی, لالی, لُہو, لیڈ

سرخی کے جملے اور مرکبات

سرخی مائل

سرخی english meaning

scrutinizetesttry

شاعری

  • لبوں پہ سرخی وپان کی کچھ کہ لعل بھی منفعل ہوجس سے
    وہ آن ہنسنے کی بھی پھر ایسی کہ جس کا علم ہی کچھ نرالا
  • لحظہ لحظہ شام کی سرخی ظلمت شب میں ڈوب چلی
    حاکمئی تقدیر یہی ہے دن کو یونہی شب گیر کریں
  • نشہ مے سے ہوئی ہے سرخی رو یاں تک آج
    رنگ گل اس تسترن رخسار کو دیتا ہے باج
  • گئی ہے خواب مخمل کی ترے پاؤں کی سرخی سوں
    کہ جس کے عکس سوں رنگیں ہوا ہے نقش قالی کا
  • تو چاہے لب بلب ہو جائے چاہے ہونٹھ چبلاوے
    ہمارا خون دل ثابت ہے تیری سرخی پاں پر
  • رشک سوں تجھ لباں کی سرخی پر
    حگر لالہ داغ داغ ہوا
  • گو چونے کاری میں ہوتی ہے سرخی تو ایسی
    کسی کے خون کا یہ ہے نشان کوٹھے پر
  • سرخی ان ایڑیوں کی موتیوں کو جوتی کے
    گھنگچیاں کر کے دکھا دے تجھے یہ جیسا بن
  • ہاں پلا لال بھبھو کا سی تو چائے یہ طے
    جلد کی تہ سے جھلک دینے لگے سرخی مے
  • لگی مہندی جو ہاتھوں میں اس کے میاں
    تو وہ سرخی کچھ ایسی ہے لالہ فشاں

محاورات

  • آنکھوں میں سرخی آنا یا ہونا
  • زر گیا زردی چھائی زر آیا سرخی آئی
  • زر گیا زردی چھائی، زر آیا سرخی آئی
  • سبزی میں سرخی خبر لائے دھر کی
  • سرخی ‌قائم ‌ہونا
  • منہ پر سرخی ہونا

Related Words of "سرخی":