سرسوں کے معنی

سرسوں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَر + سوں (و مجہول) }

تفصیلات

iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٥١ء سے "نوادر الالفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس کا بیج جس کا تیل نکالتے ہیں جو جلانے کے کام آتا ہے اسے کڑوا تیل کہتے ہیں","ایک پودہ","رائی اور ترے کی قسم کے ایک تخم کا نام جس کا اکثر تیل نکالا جاتا ہے","رائی اور ترے کی قسم کے ایک تخم کا نام جس کا اکثر تیل نکالا جاتا ہے یہ دو طرح کی ہوتی ہے ایک سرخ ایک زرد سرشف منجرول اصفر","مرکھ بھوت","یہ دو طرح کی ہوتی ہے ایک سرخ ایک زرد سرشف منجرول اصفر"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

سرسوں کے معنی

١ - زرد نیز سرخ رنگ کا ایک بہت چھوٹا سا بیج جس سے کھانے کا تیل نکلتا ہے اور جس کے پودے میں زرد رنگ کے پھول لگتے ہیں نیز اس کا پودا اور ساگ لاطینی Sinapis Dichotoma۔

 گنا، سرسوں، توری گھیا محنت والا ہیا ہیا (١٩٧٨ء، ابن انشا، دل وحشی، ٩٠)

سرسوں کے جملے اور مرکبات

سرسوں کا ساگ

سرسوں english meaning

sou

شاعری

  • پہن کر جامہ بسنتی جو وہ نکلا گھر سوں
    دیکھ آنکھوں میں مری پھول گئی سرسوں
  • کھل گئی آنکھوں میں سرسوں بھی نشے سے بنگ کے
    آج دیوانہ کیا ساقی نے دکھلا کر بسنت
  • پر کدورت ہے سرسوں پاؤں لگ
    گرچہ ظاہر ہے صورت نرمل
  • محبوب رنگیلیوں کی بھی اک ساتھ لگی جھاڑ
    ہر جھاڑ سے سرسوں کے بھی کہتی تھی ابھی جھاڑ
  • جب کھیت پہ سرسوں کے دیا جاکے قدم گاڑ
    سب کھیت اٹھا سر کے اُپر رکھ لیا جھجھاڑ
  • نہ پھولی تھی سرسوں نہ کچھ تھی بہار
    نہ ظاہر میں اس کے کہیں لالہ زار
  • جب پھول کا سرسوں کے ہوا آکے کھلنتا
    اور عیش کی نظروں سے نگاہوں کا لڑنتا

محاورات

  • آنکھوں میں سرسوں پھولنا
  • پکا ہونا چاہئے تو پکے کے سنگ کھیل۔کچی سرسوں پیل کے کھری (کھلی) ہوئے نہ تیل
  • دیدوں میں سرسوں پھولنا
  • دیدے میں ‌سرسوں ‌پھولنا
  • سرسوں آنکھوں میں پھولنا
  • سرسوں پھولے پھاگ میں اور سانجھی پھولے سانجھ کوہی نہ پھولے نا پھلے جو تریا ہو بانجھ ‌
  • سرسوں ہتھیلی پر جمانا
  • کوئی ‌دم ‌میں ‌سرسوں ‌پھولتی ‌ہے
  • کہیں ہتھیلی پر بھی سرسوں جمتی ہے
  • ہاتھ پر سرسوں جمانا

Related Words of "سرسوں":