سرمایہ پرست کے معنی
سرمایہ پرست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَر + ما + یَہ + پَرَسْت }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سرمایہ| کے ساتھ |پرستیدن| مصدر سے مشتق صیغہ امر |پرست| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٦١ء سے "نئی اور پرانی قدریں" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : سَرْمایَہ پَرَسْتوں[سَر + ما + یَہ + پَرَس + توں (و مجہول)]
سرمایہ پرست کے معنی
١ - دولت مند، امیر، دولت کا پجاری۔
"سود خوار، سرمایہ پرست، چور بازار میں بیچنے والے سب اس گروہ میں شامل ہیں۔" (١٩٦١ء، نئی اور پرانی قدریں، ١٨٧)