سرو قد کے معنی

سرو قد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَرْو + قَد }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سرو| کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم |قد| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٠٩ء سے "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

سرو قد کے معنی

١ - پورے قامت کے ساتھ استادہ (عموماً تعظیم کے لیے کھڑے ہونے کے موقع پر مستعمل)۔ نیز سرو اندام، سرو بالا۔

"فرمانروائے بہاول پور کا دورہ طے پایا، فرمانروا جس کوٹھری کے سامنے سے گزرتے تمام اسیران سروقد کھڑے ہو جاتے۔" (١٩٨٤ء، چولستان، ٤٠٤)

شاعری

  • چھبیلی سرو قد نازی کوں لاگے نار پھل جوڑا
    سو رنگ دانے او پر بھندھن لٹاں ہم عید و ہم نو روز
  • مت سرو قد کوں اپنے دیکھا ہر کسی کیتی
    روکھا ہو سب سیں بول نہیں تو لگے ہے جھار
  • اے سرو قد یار کی اب تو نہ ریس کر
    ایسا نہ ہو کہ دار پہ تجھ کو چڑھائے حرص
  • سرو قد ساقی جو بنیاد کرے ناچن کی
    پریاں حوراں ستیں مل کر سری راگاں ستیں گاوے
  • جو میانے سرو قد کھینچا تمہارا یا امیر
    بات میرے سیس پر رکھ کر کرو سب میں گنبھیر
  • چھبیلی سرو قد ناری کوں لاگے نار پھل جوڑا
    سپو رنگ دانے اوپر بھند ھن لٹاں ہم عید و ہم نو روز
  • جیو مانے سرو قد کھینچا تمہارا یا امیر
    ہات میرے سیس پر رکھ کر کرو سب میں گھنبھیر

Related Words of "سرو قد":