سرور انبیا کے معنی
سرور انبیا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَر + وَرے + اَم (م بشکل ن) + بِیا }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سرور| کے بعد کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم |نبی| کی جمع |انبیا| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩١٢ء سے "شمیم، بیاض" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
سرور انبیا کے معنی
١ - آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو تمام نبیوں سے افضل ہیں، نبیوں کے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔
سرور انبیاء رسول کریم سرور اولیا علی ولی (١٩١٢ء، شمیم، بیاض، ١)