سرکاری وکیل کے معنی
سرکاری وکیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَر + کا + ری + وَکِیل }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سرکاری| سے عربی زبان سے ماخوذ اسم |وکیل| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٧ء سے "حصار" مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : سَرْکاری وُکَلا[سَر + کا + ری + وُکَلا]
- جمع غیر ندائی : سَرْکاری وَکِیلوں[سَر + کا + ری + وَکی + لوں (و مجہول)]
سرکاری وکیل کے معنی
١ - [ قانون ] حکومت کے معاملہ میں دفاعی اہل کار، وہ قانون داں اور وکیل جو حکومت کی طرف سے کسی مقدمے میں دفاعی کردار ادا کرتا ہے۔
"وکیل صفائی اور سرکاری وکیل میں نوک جھونک ہوتی رہی۔" (١٩٨٧ء، حصار، ٣٧)