سریع الاثر کے معنی
سریع الاثر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَری + عُل (ا غیر ملفوظ) + اَثَر }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سریع| کے بعد |ا ل| بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم |اثر| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٢ء سے "سفرنامہ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سریع الاثر کے معنی
١ - بہت جلد اثر کرنے والا، زود اثر، تیز و تند۔
"رنج خوشی سے زیادہ سریع الاثر ہوتا ہے۔" (١٩٣٧ء، مشیر حسین قدوائی، جذبِ دل، ١٤)