سریلی آواز کے معنی

سریلی آواز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُری + لی + آ + واز }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت |سریلا| کی تانیث |سریلی| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |آواز| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٣ء سے "اہل محلہ اور نا اہل پڑوس" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث )

اقسام اسم

  • جمع : سُرِیلی آوازیں[سُری + لی + آ + وا + زیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : سُرِیلی آوازوں[سُری + لی + آ + وا + زوں (و مجہول)]

سریلی آواز کے معنی

١ - وہ آواز جس میں سب سر ٹھیک ٹھیک پورے پورے ادا ہوتے ہوں اور قابو میں ہو کہیں بہکے نہیں، میٹھی آواز۔

"پردہ نشین خواتین کی گیلری سے ایک سریلی آواز بلند ہوتی ہے۔" (١٩٨٧ء، اک محشر خیال، ٧٧)