سطح کے معنی
سطح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَطْح }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو میر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(علم ہندسہ) وہ چیز جس میں عرض و طول ہو مگر عمق نہ ہو","اوپر کی ہموار جگہ","بالائی حصہ","روئے آب","سرِ آب","فرشِ زمیں","لغوی معنی بام","ہر چیز کا بالائی حصہ","ہموار مقام"]
سطح سَطْح
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : سَطْحیں[سَط + حیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : سَطْحوں[سَط + حوں (واؤ مجہول)]
سطح کے معنی
"یہ کیمیکل کی سخت سطح پر اثرانداز نہیں ہوتا۔" (١٩٦٩ء، فن ادارت، ٢٦٧)
"اس طرح ہمیں واضح طور پر معلوم ہو جائے گا کہ کن مباحث و موضوعات پر کس سطح کی کتنی کتابیں موجود ہیں۔" (١٩٦٣ء، ادب و لسانیات، ١٠٢)
"تمغے لگانے کی اجازت صرف تمغۂ پاکستان یا اس کے نیچے کی سطح کے اعزازات کے لیے ہو گی۔" (١٩٨٤ء، دفتری مراسلات، ١٠)
"جو آدمی نقطہ، خط یا سطح وغیرہ مبادی اقلیدس ہی کا قائل نہیں اس کو تم اقلیدس کی کوئی شکل کیسے سمجھا سکتے ہو۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١٧٤:٣)
سطح کے مترادف
تختہ, کوٹھا, فرش
بام, بساط, تختہ, چورسائی, چھت, سرآب, سَطَحَ, فرش, میدان, وسعت, کنگرہ, کوٹھا, کھیت
سطح کے جملے اور مرکبات
سطح مرتفع, سطح زمین, سطح آب, سطح بسیط, سطح بیں, سطح مستوی, سطح بہ سطح, سطح جامد, سطح جست, سطں جوہری, سطح حرف, سطح مستدبر
سطح english meaning
expanse; platformterraceflat roof (of a house)a plane(of someone|s object) be achieved [A~ قصد]
شاعری
- سطح پر خاموشیوں کی گونج ہے نوحہ کناں
اپنی گہرائی کے دریا میں جو ڈوبا کون تھا - عکس اُس کا پڑگیا جب سطح پر
ہوگیا دو لخت پانی نہر کا - یہ کیا کہ سطح بحر سے ہوکر پلٹ گئے
میری تلاش تھی تو تہہِ آب دیکھتے - دیکھنے میں تو ایک ہے دریا
سطح پر وہ نہیں جو تھاہ میں ہے - سطح گردوں پر پڑا تھا رات کو
موتیوں کا ہر طرف زیور کھلا - کہ زمیں ہوگئی ہے سرتاسر
روکش سطح چرخ مینائی - کہ زمیں ہو گئی ہے سر تا سر
روکش سطح چرخ مینائی - اس وقت کہ دنیا نیند میں ہے
سنسان ہے سطح سمندر کی