سطح بسیط کے معنی

سطح بسیط کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَط + مے + بَسِیط }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سطح| کے بعد کسرہ صفت لگا کر عربی زبان ہی سے ماخوذ اسم صفت |بسیط| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٤ء سے "اردو زبان کی پانچویں کتاب" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

سطح بسیط کے معنی

١ - فراخی، وسعت، پھیلاؤ، رقبہ۔

 دائرہ ایک بنا ایسا کہ بڑھتا ہے محیط گھیر لی جس نے کہ تالاب کی کل سطح بسیط (١٨٩٤ء، اردو زبان کی پانچویں کتاب، اسمٰعیل، ٤٤)