سفر خرچ کے معنی

سفر خرچ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَفَر + خَرْچ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سفر| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم|خرچ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٨ء سے "مکاتیب اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا خرچ","راہ خرچ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

سفر خرچ کے معنی

١ - زادِ راہ، ایک راہ سے دوسری جگہ جانے کا خرچ، خرچِ راہ، مسافرت کا خرچ۔ (نوراللغات؛ فرہنگ آصفیہ، اسٹین گاس)۔

"سفر خرچ کے لیے ہم تین نفوس کو فی کس ایک ایک سو روپے دے دیئے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦٨١١)

٢ - بھتا، الاؤنس، مہیا کردہ خرچ۔