سلائی کے معنی

سلائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سِلا + ای }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |سلانا| سے مشتق حاصل مصدر ہے۔ اور بطور اسم معاوضہ بھی مستعمل ہے۔ ١٩١٧ء کو "خطوط حسن نظامی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک کیڑا جو مکی اور کماد کو خراب کرتا ہے","بجائے سلائی کے دیا سلائی کے معنوں میں","بخیہ گری","پتلی سلاخ کسی دھات کی","دیکھئیے: سلا","سرمہ لگانے کی سلاخ","سلوانے کی مزدوری","سوزن کاری","سینے کا کام","شلا کا"]

سِلْنا سِلانا سِلائی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : سِلائِیاں[سِلا + اِیاں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : سِلائِیوں[سِلا + اِیوں (و مجہول)]

سلائی کے معنی

١ - کپڑوں کو سوئی دھاگے سے جوڑنے کا عمل، ٹانکا، سوئی کا کام، درزی کا کام یا پیشہ۔

"والکو کے کپڑے دھول میں اٹے ہوئے تھے . ایک پائینچہ گھٹنے کے اوپر سے پھٹ رہا تھا اور دوسرے کی سلائی ادھڑ گئی تھی۔" (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٦٤٤:١)

٢ - کپڑے سینے کی اجرت۔

"یوں تو چسٹر کی سلائی آٹھ روپے بھی ہوتی ہے مگر دیکھیئے تو سہی کہ ظالم نے گویا تصویر کھینچ دی ہے۔" (١٩٣٧ء، دنیائے تبسم، ١٩)

٣ - کپڑے کی ایک قسم جو اکثر ایکھ، مکئی اور جوار کو خراب کر دیتا ہے۔ (نوراللغات)

سلائی کے مترادف

سلاخ

تِیلی, دوخت, دھاری, سلاخ, سینا, سینک, سیون, لکیر, میل, ٹانکا

سلائی کے جملے اور مرکبات

سلائی بٹائی

سلائی english meaning

sewing; seam; needlework; price paid for sewingappliance for the staining eyes with collyrium ; standing neeldeknitting needlepimpleplace a wreath (on tomb etc.)pustulespeak softly or swiftlyspeak with a rhetorical flourish of style

شاعری

  • کیوں نہ اس کی آنکھ میں پھیروں سلائی نیل کی
    دے رقیب روسیہ کاجل تمھاری آنکھ میں
  • دیکھ کر سرمہ کا دنبالہ اندھیرا چھاگیا
    پھرگئی ہرآنکھ میں گویا سلائی نیل کی
  • جن کا تعویذ ڈنڈ رائی ہے
    ہاتھ ان کا دیا سلائی ہے
  • تجھ روپ کے بازار میں دو نین بازی گر اہیں
    سو کا سلائی سحر کی بھاتی ہیں اپنی انگ دھر
  • جن کا تعویذ ڈنڈدانی ہے
    ہاتھ ان کا دیا سلائی ہے
  • کھینچ گود دِیا سلائی کا
    سینک مضبوط سی کوئی لیکر
  • ایک ڈبیہ دیا سلائی کی
    پڑیا اک نیلی روشنائی کی

محاورات

  • آنکھوں میں نیل کی سلائی پھیرنا
  • بی دیا سلائی صبح کی گئی شام کو آئی
  • میں ‌کروں ‌تیری ‌بھلائی ‌تو ‌کرے ‌میری ‌آنکھ ‌میں ‌سلائی ‌
  • نیل کی سلائی (سلائیاں آنکھوں میں) پھرنا
  • ہاتھ ‌پاؤں ‌دیا ‌سلائی ‌بات ‌کرنے ‌کو ‌فضل ‌الہٰی
  • ہاتھ پاؤں دیا سلائی‘ بات کرنے کو فضل الٰہی

Related Words of "سلائی":