سلسلہ کے معنی

سلسلہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سِل + سِلَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(ریاضی) مقداروں کی وہ خاص قطار جو کسی خاص قاعدے کے موافق ایک دوسرے پر موقوف ہو","بجلی جو زنجیر کی طرح چمکے","حدیث صحیح جو رستے میں نہ ٹوٹے","حسب مراتب","ع سَلسَلت، سلسل، زنجیر سے باندھنا","ملازمت کا تعلق","کرسی نامہ"]

سلس سِلْسِلَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : سِلْسِلے[سِل + سِلے]
  • جمع : سِلْسِلے[سِل + سِلے]
  • جمع غیر ندائی : سِلْسِلوں[سِل + سِلوں (و مجہول)]

سلسلہ کے معنی

١ - زنجیر، بیٹری۔

 باندھ دو سلسلۂ گیسو سے خیر اچھا مجھے وحشت ہی سہی (١٨٧٧ء، انور دہلوی، دیوان، ١٠٢)

٢ - قطار، لڑی، یکے بعد دیگرے، آنے والی باہم مماثل چیزوں کا تسلسل۔

"سمندر کے وسط میں دفعتاً پہاڑیوں کا سلسلہ کھل گیا۔" (١٩١٣ء، مضامین ابوالکلام آزاد، ١٧)

٣ - نسل، خاندان، شجرۂ نسب۔

"جو دوغلا ہو گا اس کا سلسلہ الگ ہو جائے گا۔" (١٨٨٠ء، آب حیات، ٨)

٤ - ترتیب، تنظیم، مربوط سلسلہ۔

"شام کو وہی صبح کا عمل پھر کرنا پڑتا ہے مگر اس کا سلسلہ الٹ جاتا ہے۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور میشن، ٥)

٥ - [ کتب خانہ ] فہرست، کامل عموماً بترتیب حروف تہجی، کتاب الفہرس، سلسلہ بندی، ربط، کڑیاں ملانا۔ (پلیٹس: انگلش اینڈ ہندوستان ٹیکنیکل ٹرمز، 60)

 ایک چہرہ سفر میں بعض اوقات دور تک سلسلہ بناتا ہے (١٩٨٨ء، آنگن میں سمندر، ٧٧)

٦ - تعلق، واسطہ، ربط ضبط۔

"اس سلسلہ میں قدم رکھنے کے لیے کونسا دروزاہ کھٹکھٹایا جاتا ہے۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١١١٤)

٧ - پیران طریقت کی بیعت کے بعد یکے بعد دیگرے آنے والے جانشینوں کا تسلسل۔

"بیسویں صدی کے اوائل میں مذکورہ بالا تنظیموں کے علاوہ انفرادی طور پر بھی اردو تراجم کا سلسلہ جاری رہا۔" (١٩٨٥ء، ترجمہ: روایت اور فن، ١٥)

٨ - لگاتار جاری رہنا، تسلسل۔

"واقعہ یہ ہے کہ ابومصعب کے علاوہ دوسرے سلسلوں سے بھی یہ مروی ہے۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٧٠٤:٣)

٩ - وسیلہ، ذریعہ۔

"میں کہتا ہوں کہ یہ کیا ضروری ہے کہ انہوں نے بھی پارٹی انتخاب کے سلسلے میں دی ہو۔" (١٩٥٤ء، پیر نابالغ، ٧٢)

١٠ - ضمن، ذیل، معاملہ۔

"مشتاقی کے زور میں کہ سلسلۂ مصحفی کا خاصہ ہے دو غزلے سہ غزلے کہتے ہیں۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٧٧:٣)

١١ - [ ادب ] حلقۂ ادب، دبستان شعری، مکتبۂ فکر۔

"جو طریقہ آپ بتائیں گے اسی طرح سے یہ سلسلہ منگوالیا جائے گا۔" (١٩١٤ء، حالی، مکاتیب، ١٦٤)

١٢ - [ تصوف ] اعتصام خلائق کو کہتے ہیں یعنی اس سے فیض بالواسطہ مراد ہے خواہ آفاق میں ہو یا انفس میں خواہ انفس مع آلفاق میں۔ (ماخوذ: مصباح التعرف، 147)

"اوہم کی مزاحمت کا ایک معیاری کوائل ایک سلسلے میں جوڑ دیا جاتا ہے۔" (١٩٦٦ء، حرارت، ٢١٠)

١٣ - (رسالے کتاب وغیرہ کی) جلد جو ایک صنف، مضامین یا یکساں تقطیع وغیرہ پر شائع ہو، سلسلۂ مجلدات یا مطبوعات۔

١٤ - [ برقیات ] برقی مورچوں یا لڑیوں کا ایک سلسلہ جو ایک دوسرے سے برقی اتصال رکھتے ہوں۔

سلسلہ کے مترادف

چین, جماعت, ڈاک, نظام, کڑی

بیڑی, ترتیب, تعلق, جولاں, چین, خاندان, درستی, ذریعہ, رہٹ, زنجیر, سانکل, سنگل, شجر, طریقہ, فہرست, قطار, لڑی, نسل, واسطہ, کڑی

سلسلہ کے جملے اور مرکبات

سلسلہ وار, سلسلہ جنباں, سلسلۂ کلامیہ, سلسلۂ نسب, سلسلۂ ہندسیہ

سلسلہ english meaning

chain; series; succession; pedigreegenealogy; a catalogue; arrangement; connection; modebreathe one|s last

شاعری

  • گفتگو کسی سے ہو تیرا دھیان رہتا ہے
    ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے سلسلہ تکلّم کا
  • بچ گئے کہ قسمت سے سلسلہ خدا تک تھا
    ناخدا نے کشتی کو غرق کردیا ہوتا
  • گفتگو کسی سے ہو‘ تیرا دھیان رہتا ہے
    ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے سلسلہ تکلّم کا
  • کچھ رَت جگے سے جاگتی آنکھوں میں رہ گئے
    زنجیر انتظار کا تھا سلسلہ ، وہ نیند
  • ہے محبت کا سلسلہ کچھ اور
    درد کچھ اور دوا کچھ اور!
  • وصل کی شب تو چمکے تھے تارے بہت
    ہجر کی شام کا سلسلہ اور ہے
  • یہ جو عاشقی کا ہے سلسلہ ، ہے یہ اصل میں کوئی معجزہ
    کہ جو لفظ میرے گماں میں تھے، وہ تری زبان پہ آگئے!
  • جو دوست ہی نہ رہا، اُس سے اب گِلہ کیا ہے!
    مرے خدا ! یہ محبت کا سلسلہ کیا ہے!
  • ہوا میں ڈھونڈ رہی ہے کوئی صدا مجھ کو
    پکارتا ہے پہاڑوں کا سلسلہ مجھ کو
  • تو بے وفا نہیں ہے مگر بے وفائی کر
    اس کی نطر میں رہنے کا کچھ سلسلہ بھی ہو

محاورات

  • سلسلہ جاری ہونا
  • سلسلہ منقطع ہونا

Related Words of "سلسلہ":