سلطنت کے معنی

سلطنت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَل + طَنَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٦٥ء کو "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["قابو پانا","ٹھور ٹھکانہ"]

سلط سَلْطَنَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : سَلْطَنَتیں[سَل + طَنَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : سَلْطَنَتوں[سَل + طَنَتوں (و مجہول)]

سلطنت کے معنی

١ - حکومت، بادشاہت، عملداری۔

"آج انگلستان کی وہ سلطنت تو گئی جس پر سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔" (١٩٨٦ء، قومی یکجہتی میں ادب کا کردار، ١٠٨)

٢ - علاقہ جو کسی خاص پارٹی یا فرد کے زیر نگیں ہو، مملکت، ریاست۔

"بادشاہ کی تمام سلطنت میں اتنا چاول پیدا نہیں ہوتا تھا۔" (١٩٨٨ء، اردو نامہ، مارچ، ٧)

٣ - جاہ و جلال، غلبہ، قدرت۔

"محمد علیہ السلام کی نبوت پر محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم قاضی عین القضات یوں کہے کہ اپنا سلطنت نا اہلاں پر دکھلانا ہے۔" (١٧٦٥ء، چھ سرہار (قلمی نسخہ)، ٥١)

سلطنت کے مترادف

بادشاہی, حکومت, سیاست, قلم رو

اطمینان, بادشاہت, بادشاہی, حکومت, راج, سَلَطَ, طمانیت, عملداری, فرمانروائی, مملکت, ٹھور

سلطنت english meaning

power of dominionsovereignor ruling powerempiresovereignty; kingdomrealm

شاعری

  • ضروری ہوگیا ہے اب اُسے معزول کرنا
    وفا میں اور امورِ سلطنت میں دشمنی ہے
  • میں عزل کی شبنمی آنکھ سے یہ دکھوں کے پھول چنا کروں
    نرئ سلطنت مرا فن رہےمجھے تاج و تخت خدانہ دے
  • سلطنت دست بدست آئی ہے
    جام جم خاتم جمشید نہیں
  • وہ شاہنشاہ جو ہے باج گیر مسند آرایاں
    وہ شاہنشاہ جس نے سلطنت دی ماہ کنعاں کو
  • اللہ دے تو فقر کی دولت سے سلطنت
    جتنے فقیر مجکو ملے بادشا ملے
  • کہے شہر میں اس وضا غل ہوا
    تری سلطنت میں تزلزل ہوا
  • عروس سلطنت نازاں رہے اپنی جوانی پر
    حشم کا جاہ کا اقبال کا سہرا ترے سر ہو
  • مہر سوں شاہ ولایت خاب میں سکا کئے
    سلطنت ساتو ملک کا لینے فرمان پائیا
  • ہے سلطنت جہاں کی سب تیرے زیر فرماں
    چاکر ہیں تیرے در کے فغفور اور خاقاں
  • شیخ صاحب تجے سلطنت ہے حتی
    کواؤں بندہ میں ترا خدمتی

محاورات

  • تخت حکومت (حکمرانی۔ سلطنت۔ شاہی یا فرمانروائی) پر جلوہ گر ہونا
  • سریر آرا(ئے سلطنت) ہونا
  • سلطنت ‌مٹ ‌جانا

Related Words of "سلطنت":