سند فضیلت کے معنی
سند فضیلت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَنَدے + فَضی + لَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے اسم مشتق |سند| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم مجرد |فضیلت| بطور مضاف علیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٩ء کو "تنقیحات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
سند فضیلت کے معنی
١ - تحصیل علم کی اعلٰی ترین منزل کا صداقت نامہ۔
"جو مغربی یونیورسٹی کی طرح اعلٰی درجے کی علمی تحقیق پر سندِ فضیلت (Doctorate) دیا کرے۔" (١٩٣٩ء، تنقیحات، ٢٨٨)