سندمتصل کے معنی
سندمتصل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَنَدے + مُت + تَصِل }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے مشتق اسم |سند| بطور موصوف کے ساتھ کسرہ صفت بڑھا کر عربی ہی سے مشتق اسم صفت |متصل| بڑھانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
سندمتصل کے معنی
١ - [ فقہ ] قریبی دلیل، تسلسل سے ملنے والی تصدیق یا ثبوت، جس سند کے درمیان کوئی راوی جھوٹا نہ ہو۔
"روایت کیا اوس کو احمد اور ابوداؤد اور نسائی اور ابن ماجہ نے ساتھ سند متصل کے اور رجال اوس کے رجال حدیثِ صحیح کے ہیں۔" (١٩٦٧ء، نورالہدایہ، ١٥:٢)