سنوائی کے معنی

سنوائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُن + وا + ای }

تفصیلات

iسنسکرت الاصل لفظ |شرنٹر| سے ماخوذ فعل |سننا| سے متعدی المتعدی |سنوانا| کا اردو قاعدے کے تحت حاصل مصدر |سنوائی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩١٨ء کو "چٹکیاں اور گدگدیاں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["شرنٹر "," سُنْوانا "," سُنْوائی"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

سنوائی کے معنی

١ - شنوائی، سماعت، توجہ، التفات۔

"یہ لوگ تم سے مفت محنت لیں گے، تمہاری سنوائی نہیں ہو گی۔" (١٩٦٤ء، معصومہ، ٢٠١)