سنگ آستاں کے معنی

سنگ آستاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَن (ن غنہ) + گے + آس + تاں }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ فارسی سے ماخوذ اسم |سنگ| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت بڑھا کر فارسی سے ماخوذ اسم ظرف مکاں |آستاں| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["دہلیز کا پتھر","سنگ ور"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

سنگ آستاں کے معنی

١ - دہلیز یا چوکھٹ کا پتھر۔

"عین وہاں سے قدآور دیوار شروع ہوتی تھی جسے سنگ آستاں سمجھ کر انسان اپنا سر تو پھوڑ سکتا تھا لیکن پھلانگ نہیں سکتا تھا۔" (١٩٧٤ء، ہم یاراں دوزخ، ١٠٨)

شاعری

  • وفا کیسی کہاں کا عشق جب سرپھوڑنا ٹھہرا
    تو پھراے سنگ دل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو
  • وفا کیسی؟ کہاں کا عشق؟ جب سر پھوڑنا ٹھہرا
    تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو
  • وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہرا
    تو پھر ااے سنگ دل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو