عقل کے معنی

عقل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَقْل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اونٹ کے پاؤں میں رسّی باندھنا","چت کیاست","دانش خرد","سمجھدار ہونا یا بننا","قوتِ مدرکہ"]

عقل عَقْل

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : عَقْلیں[عَق + لیں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : عُقُول[عُقُول]

عقل کے معنی

١ - وہ قوت جس کے وسیلے سے انسان برے بھلے کی تمیز اور دقائق اشیا کو حل کرے، خرد، سمجھ، فہم، دانش۔

"ہر ایک فرد عقل، طاقت و جاہت بلکہ شعور تک میں بھی برابر نہیں ہوتا۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٢٤)

٢ - [ فلسفہ ] دس فرشتوں (عقول عشرہ) میں سے ایک فرشتہ۔

"حکماء واجب اور تمام ممکنات کے درمیان عقل کو واسطہ قرار دیتے ہیں۔" (١٩٤٠ء، اسفار اربعہ، ٧٥٦:١)

٣ - [ تصوف ] عالم تمیز۔ (مصباح التعرف)

 رکن وافر میں عقل اگر آئے صاف لام ثقیل گر جائے (١٨٧١ء، قواعد العروض، ٦٠)

٤ - [ عروض ] زحافات مرکب ملقبہ میں سے ایک زحاف، یہ اجتماع عصب وقبض ہے۔ جس رکن میں پہلے و تد مجموع ہو پھر سبب ثقیل پھر سبب خفیف تو پہلے اس رکن کے حرف پنجم کو ساکن کرنا پھر اسی کو گرا دینا۔ عقل والے رکن کو معقول کہتے ہیں۔

٥ - اونٹ کے پاؤں میں رسی باندھنا۔ (فرہنگ آصفیہ)

عقل کے مترادف

پہچان, پہنچ, حکمت, دانش, خرد, درایت, سدھ, شعور, ظرف, سوجھ, انسانیت, فہم, ہوش, امتیاز

ادراک, بدھ, بُدھی, بوجھ, تمیز, خرد, دانش, راے, زیرکی, سُدھ, سرت, سمجھ, شعور, عَقَلَ, فراست, فرزانگی, فہم, گیان, وقوف, ہوش

عقل کے جملے اور مرکبات

عقل و خرد, عقل مندی, عقل مند, عقل کل, عقل کا اندھا, عقل کا دشمن, عقل سلیم, عقل انسانی, عقل داڑھ, عقل حیوانی, عقل استقرائی, عقل آرائی, عقل بالفعل, عقل بالملکہ, عقل بسیط, عقل پروری, عقل پسندی, عقل سے خالی, عقل صالح, عقل عام, عقل فعال, عقل منفعل, عقل و دانش

عقل english meaning

Intelligencewisdomsenseunderstandingintellectmindreasonknowledge; opinionintelligenceknowledgeSense

شاعری

  • طبیب سبک عقل ہرگز نہ سمجھا
    ہوا دردِ عشق آہ دونا دوا سے
  • عقل وہ ناصح کہ ہر دم لغزشِ پا کا خیال
    دل وہ دیوانہ یہی چاہے کہ نادانی کرے
  • دَرد اندازہِ‘ درماں سے سوا ہوتا ہے
    ہائے وہ عقل جو نرغے میں ہو نادانوں کے
  • دل اُسے چاہے جسے عقل نہیں چاہتی ہے
    خانہ جنگی ہے عجب ذہن و بدن میں اب کے
  • عقل کی رفاقت نے نامراد ہی رکھا
    زندگی میں کام آئی دل کی روشنی تنہا
  • وہ قحطِ آرزو ہے کہ بازارِ عقل میں
    نظارے نے نگاہ کی قیمت لگائی ہے
  • جی میں آتگا ہے کہ شہر عقل کو ویراںکروں
    ہوکے مجنوں خانہ زنجیر آباداں کروں
  • مخاطب اس کو ہی کرتے ہیں ارباب سخن سودا
    کہ جس میں کچھ بھی عقل و ہوشکا آثار پیدا پو
  • مجھ عقل کہتی اٹھ معم کام کر
    اور عشق کہتا قادر سے مل آرام کر
  • یہاں بیم کے دریا میں گرداں ہے کشتی عقل
    اس موج شعلہ زن میں کیا آسرا ہے خس کا

محاورات

  • ‌کوئی ‌آنکھوں ‌کا ‌اندھا ‌کوئی ‌عقل ‌کا ‌اندھا
  • آئی (ہوئی) عقل جانا
  • اپنی عقل اور پرائی دولت بڑی معلوم ہوتی ہے
  • اپنی عقل اور پرائی دولت بہت بڑی معلوم ہوتی ہے
  • اپنی عقل اور دوسرے کی دولت بڑی معلوم ہوتی ہے (اپنی اولاد اور دوسرے کی بیوی خوبصورت معلوم ہوتی ہے)
  • اپنی عقل کے آگے کسی کو سمجھتا ہی نہیں
  • اتنی عقل بھی اجیرن ہوتی ہے
  • اللہ کو دیکھا نہیں پر عقل سے تو پہچانا ہے
  • اونٹ برابر ڈیل بڑھایا پاپوش برابر عقل نہ آئی
  • اونٹ برابر ڈیل بڑھایا پاپوش بھر عقل نہ آئی

Related Words of "عقل":