مصری کے معنی
مصری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مِص + ری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مصر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء کو "رسالہ حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کی تلوار","چینی کو پانی میں گھول کر جما لیتے ہیں","شکر سفید","مصر سے منسوب ہو","مصر کا","مصر کا باشندہ","مصری زبان","مصری کی نبات","یہ مصری ہے"]
مصر مِصَر مِصْری
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث ), صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
مصری کے معنی
["\"وہ منہ میں مصری لیے بیٹھی تھیں۔ (١٩٨٨ء، آتش زیرپا، ٤٦)"," جو شمشیر الفت کے جوہر کھلیں تو مصری کے مانند خنجر کھلیں (١٨٥٩ء، حزن اختر، ١٢٨)"]
["\"لیکن امریکہ نے اسرائیل کو بے پایاں امداد دیکر مصری پیش قدمی روک دی۔\" (١٩٨٧ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٢١٢:٢١)","\"طاعون سے تین لاکھ مصری لقمۂ اجل بنے۔\" (١٩٨٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٠٥:٢١)","\"اس پر مصری کپڑے یا مرسرائزڈ یا کسی ریشم کے کپڑے کا استر لگا دیں۔\" (١٩٤٠ء، معدنی دباغت، ٤١)"]
مصری کے جملے اور مرکبات
مصری کی ڈلی, مصری کا کوزہ, مصری کی مکھی
مصری english meaning
daggerEgyption [A]sugarsugar-candysword
شاعری
- لب شیریں پہ جو ٹپکی بت چینی کی رال
کیا شکر یوسف مصری ہے جو ہو اوس کا اگال - چنگیری ہے چالیاں کے غمزیاں کے موٹ
سو باتاں میں نابات مصری کے گھوٹ - چنگیری ہے چالیاں کے غمزیاں کے موٹ
سو باتاں میں ناہات مصری کے گھوٹ - شیریں لبوں کے ہیں لب شیریں فدائے لب
دیکھے یہ لب تو یوسف مصری چبائے لب - ہر گالی مصری قند بھری ہو ایک قدم انکھیلی کا
دل شاد کیا اور موہ لیا یہ جوبن پایا ہولی نے - ہوئے وہ بن سنور کر جلوہ گر بازار میں جیسے
جنابِ یوسف مصری دکاں اپنی بڑھاتے ہیں - لگا میٹھا برس جب سے یہ صورت زہر لگتی ہے
کہیں مشاطہ کر پیغام اب مصری کی نسبت کا - بل شکریوں کی پھانکیں اب یا اِمرتی کہیے
سچ پوچجھیے تو اس کو دندانِ مصری کہیے - چلا زیچ دے بیگ مصری حکیم
شفا ہور قانون ستر لاب سیم
محاورات
- آم مصری کے کوزے ہیں
- رام نام لڈوا گوپال نام گھی۔ ہر کا نام مصری تو گھول گھول پی
- سبھی مصری کی ہیں ڈلیاں