سنگ ستارہ کے معنی
سنگ ستارہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَن (ن غنہ) + گے + سِتا + رَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ فارسی میں اسم |سنگ| کے ساتھ کسرۂ صفت بڑھا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم صفت |ستارہ| ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں |سنگ| موصوف اور |ستارہ| صفت ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سنگ ستارہ کے معنی
١ - سنہرے رنگ کا ایک پتھر جس پر سنہری چتیاں ستاروں کی مانند ہوتی ہیں، نگینے بنانے اور پچی کاری کے کام آتا ہے۔
"اس پتھر (سنگِ ستارہ Chrysoprse) کو اردو میں سنگ ستارہ کہتے ہیں۔" (١٩٨٢ء، قیمتی پتھر اور آپ، ١٠٦)