سنگت کے معنی
سنگت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَن (ن غنہ) + گَت }
تفصیلات
iاصلاً سنسکرت کا لفظ ہے اور سنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٧١٣ء کو "دیوان فائز دہلوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آمد و رفت رکھنا","اتفاقاً واقعہ ہونا","اتفاقیہ ملاقات","پوجا پاٹ کی جگہ","دھرم سالہ","راہ و رسم","راہ و ریت","رنڈی کے سازندے","میل جول","وہ جگہ جہاں سکھ مذہبی رسوم ادا کریں"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : سَنْگَتیں[سَن (ن غنہ) + گَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : سَنْگَتوں[سَن (ن غنہ) + گَتوں (و مجہول)]
سنگت کے معنی
"ارجن ہیجڑوں کی سنگت میں کتنا مگن دکھائی پڑتا ہے کیسا اُن کی سنگت میں ناچتا گاتا ہے جیسے جم جم سے ہیجڑا چلا آرہا ہو۔" (١٩٨٥ء، خیمے سے دور، ١٧٧)
"سارنگی محض سنگت کا ساز تھا۔" (١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ٢٣٧)
"اب بھرت فی اپنے اداکاروں کی پوری سنگت اور ایک آسمانی آکسٹرا ساتھ لے کر برمھا کی خدمت میں حاضر ہوئے۔" (١٩٥٧ء، لکھنؤ کا شاہی اسٹیج، ١٤)
"اس میں شک نہیں کہ ہم اس چیز کو مادہ سے الگ نہیں پاتے کیونکہ جس عالم کا ہمیں تجربہ ہے اس میں یہ سنگت ضروری ہے۔" (١٩١٠ء، معرکۂ مذہب و سائنس (مقدمہ)، ٤٧)
"یہ کتاب بھی انہی کی سنگت میں آئی، مضمون مطلب کچھ نہیں۔" (١٨٨٧ء، سخندان فارس، ٨٤:٢)
سنگت کے مترادف
جماعت
اتفاق, انجمن, جانا, جرح, جماع, جماعت, حادثہ, درشن, سبھا, سوال, صحبت, گوردوارہ, لیاقت, ملاپ, ملاقات, ملنا, مناسب, مندر, موزونیت, وقوع
سنگت english meaning
Coition; Collectioncongregationcompanysociety; A place where the Sikhs| celebrate their religious ceremonies(see under سنگ ٢ ADV.*)be smeared (with mud) be plasteredslap
شاعری
- کروں کیا وصف اس سنگت کی تحریر
کروں کیا ان کی میں خوبی کی تقریر - خندی اور بازاری س سنگت میں جمع
ہر طرف ٹچے کھڑے تھے مثل شمع - خندی اور بازاری اس سنگت میں جمع
ہر طرف ٹچے گھڑے تھے مثل شمع - مداری بھی سداری بھی چھدما بھی ہیں یاروں میں
بت سفلہ منش کی واہ کیا صحبت ہے سنگت کیا - پیاروں کی جہاں سنگت دیکھے ، جم کر رہے نگاہ
تن من کو مرے صحبت ان کی، کعبے کی درگاہ - سنگیت نہیں یہ سنگت ہے نٹوے بھی جس سے نٹ مانے
یہ ناچ کوئی کیا پہچانے اس ناچ کو ناچے سو جانے - خندی اور بازاری اس سنگت میں جمع
ہر طرف ٹچے کھڑے تھے مثال شمع - کروں کیا وصف اس سنگت کے تحریر
کروں کیا ان کی میں خوبی کی تقریر
محاورات
- اسی سنگت نے پیٹ بھر کر بگاڑا ہے
- چاؤ گھٹے نت کے گھر جائے۔ بھاؤ گھٹے کچھ منہ کے مانگے۔ روگ گھٹے کچھ اوکھڈ کھائے۔ گیان گھٹے کسنگت پائے
- سادھو کی جن سنگت کیتی، انہاں کمائی پوری کیتی
- سادھو کی جن سنگت کینی انہال کمائی پوری کینی
- سنگت اچھی بیٹھئے کھائیے ناگر پان۔ کھوٹی سنگت بیٹھ کے کٹائیے ناک اور کان
- سنگت سے پھل ہودت ہے وہی تل وہی تیل جات پات سب چھوڑ کے پایا نام پھلیل
- سنگت کسنگت اکیلے بھلے
- سنگت کی پھوٹ کا اللہ بیلی
- سوات بوند سیپی مکت کدلی بھیوکپور۔ کارے کے مکھ بکھ بھیو۔ سنگت سوبھا سور
- کوڑھی مرے سنگتی چاہے