سنگین[1] کے معنی

سنگین[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَن (ن غنہ) + گِین }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم |سنگ| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ین| بطور لاحقہ صفت بڑھانے سے |سنگین| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["سَنْگ "," سَنْگِین"]

اسم

صفت ذاتی

سنگین[1] کے معنی

١ - پتھر سے بنا ہوا، پختہ، مضبوط، پائیدار۔

"الچاق بل جو سنگین بنیادوں پر لکڑی سے بنایا گیا ہے غالباً قدیم ترین ہے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢١٧:٣)

٢ - بھاری، وزنی۔

"ایسے سنگین اور وزنی بکسوں کو آپ در جلنگ تک لے جا بھی سکتے ہیں۔" (١٩٤٥ء، پرِ پرواز، ١٦)

٣ - دبیز، موٹا، گف۔

"موزے نہایت دبیز اور سنگین ہونے چاہیں۔" (١٩٠٢ء، مکتوباتِ حالی، ٦١:٢)

٤ - سخت تکلیف دِہ، اذیت ناک، غیر معمولی، ناقابِل برداشت۔

"طالب علم کا دل کوشش علم سے بیزار ہو جاتا ہے کہ ادنٰی تقصیر پر سزائے سنگین ملتی ہے۔" (١٨٧٣ء، عقل و شعور، ٨)

٥ - شدید، سخت، کڑا۔

"یہی سوچ کر خاموش رہتا کہ وقت نے یہ سنگین مزاق صرف میرے ساتھ تو نہیں کیا ہے۔" (١٩٨١ء، تشنگی کا سفر، ١٠)

٦ - پتھر کی طرح سخت، مستحکم، جس پر کسی بات کا اثر نہ ہو۔

 مگر وہ کان جو بہرے ہیں سن نہیں سکتے مگر وہ قلب جو سنگین ہیں ہل نہیں سکتے (١٩٨٤ء، لہو پکارتا ہے، ٧)

٧ - معمول سے زیادہ، بہت زیادہ۔

"اچھے دیہات کی جمع کچھ نرم تجویز ہوئی اور خراب دیہات کی جمع سنگین ہو گئی۔" (١٨٥٧ء، اسباب بغاوتِ ہند، ٣٩)

٨ - کٹھن، مشکل، دشوار؛ نامساعد۔

"تحریک کو کتنے سنگین اور شدید حالات سے گزارنا پڑا تھا۔" (١٩٨١ء، قائداعظم اور آزادی کی تحریک، ١)

٩ - خطرناک، خوفناک۔

"قومی اتحاد ٢٦ مارچ سے پہلے احتجاجی تحریک کو مزید سنگین اور شدید کرنا چاہتا تھا۔" (١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٦٠)

١٠ - جما ہوا، ٹھوس، پتھر کے مانند۔

"چشمے کا پانی اکثر صاف ہوتا ہے مگر وہ کبھی کبھی . یعنی سنگین ہوتا ہے۔" (١٨٩١ء، مبادی علم صحت جہت مدارس، ٧٧)

سنگین[1] کے مترادف

ٹھوس, بھاری, وزنی, مضبوط

سنگین[1] english meaning

["Stony","of stone; Heavy","weighty; solid","thick"]