سوئمبر کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word swayamvar meanings and details
سوئمبر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سو (و مجہول) + اِم + بَر }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مذکر استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٣ء کو "پریم ساگر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
سوئمبر کے معنی
١ - [ ہندو ] اپنی پسند کا خاوند منتخب کرنے کا قاعدہ، ہندو راجاؤں اور عالی خاندان ہندوؤں میں یہ طریقہ رائج تھا کہ جب لڑکی کی شادی کرنا ہوتی تھی تو دن تاریخ مقرر کر کے اعلان کرایا جاتا ہے کہ شادی کے خواہشمند آکر اپنے کرتب اور ہنر دکھائیں اور لڑکی جسے پسند کرے گی اُس سے شادی کی جائے گی یہ رسم اور تقریب سوئمبر کہلاتی تھی۔
"پروانوں کے بچے". شہزادی کا سوئمبر جیتنے کی غرض سے دھڑا دھڑ جلتے رہے۔" (١٩٨٣ء، اُجلے پھل، ٤٤)
سوئمبر or swayamvar english Translation
["the public election of a husband by a maiden of rank a tan assembly of suitors held for the purpose."]