سوانح نگار کے معنی

سوانح نگار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَوا + نِح (کسرہ مجہول ن) + نِگار }

تفصیلات

iعربی سے مشتق اسم |سانحہ| کی عربی جمع |سوانح| کے ساتھ فارسی مصدر |نگاشتن| سے اسم فاعل |نگار| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٨٠٣ء کو "گنج خوبی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اخبار نویس","بادشاہی زمانے میں ایک افسر جو دور کے صوبوں میں حالات لکھنے کے لئے رہا کرتا تھا","حالات نویس","سیرت نگار","نامہ نگار","واقعہ نگار","وقائع نگار"]

اسم

صفت ذاتی

سوانح نگار کے معنی

١ - کسی شخص کی زندگی کے حالات لکھنے والا، سوانح لکھنے والا سوانح نویس، سیرت نگار۔

"اچھے سوانح نگار کا فرض ہے کہ وہ اپنے ہیرو کے متعلق ہر واقع کو بے تعصبی کے ساتھ جانچے۔" (١٩٨٤ء، تنقید و تفہیم، ٦٧)

٢ - ملک یا ملک سے باہر کی خبریں قلمبند کرنے والا، سلطنتِ مغلیہ کے زمانے میں دور دور کے صوبوں میں عام و خاص کارروائی اور انتظام وغیرہ کو قلمبند کرنے والا ایک بادشاہی افسر۔"

سوانح نگار کے مترادف

سیرت نگار

سوانح نگار english meaning

be greatly attracted by

Related Words of "سوانح نگار":