سوانگ کے معنی
سوانگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَوانْگ }
تفصیلات
iہندی سے اردو میں دخیل اسم |سانگ| کا فصیح املا |سوانگ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٠٤ء کو "بیتال پچیسی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["دیکھئیے: سانگ","دیکھیے سانگ"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
سوانگ کے معنی
١ - نقالی، بہروپ، بھیس۔
"ایسے سوانگ اور ایسے ڈرامے دکھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس سے مسلمانوں میں خواہ مخواہ اشتعال پیدا ہوتا تھا۔" (١٩٧٧ء، ہندی اردو تنازع، ٢٤٨)
سوانگ کے مترادف
ڈراما, بہروپ
بہروپ, تماشا, تمثیل, سیمیا, شعبدہ, ناٹک, نقالی, نقل, کھیل
سوانگ english meaning
Mimickeryactingimitationdisguise(same as سبانگ n.m*)a playexorbitant chargesplunderrepresentation
شاعری
- ہیلن
(مارلو کے اشعار کا آزاد ترجمہ)
’’یہی وہ چہرہ تھا
جس کی خاطر ہزار ہا بادبان کُھلے تھے
اسی کی خاطر
منار ایلم کے راکھ بن کر بھسم ہوئے تھے
اے میری جانِ بہار ہیلن!
طلسمِ بوسہ سے میری ہستی امر بنادے
(یہ اس کے ہونٹوں کے لمسِ شیریں میں کیا کشش ہے کہ روح تحلیل ہورہی ہے)
اِک اور بوسہ
کہ میری رُوحِ پریدہ میرے بدن میں پلٹے
یہ آرزو ہے کہ ان لبوں کے بہشت سائے میں عُمر کاٹوں
کہ ساری دُنیا کے نقش باطل
بس ایک نقشِ ثبات ہیلن
سوائے ہیلن کے سب فنا ہے
کہ ہے دلیلِ حیات ہیلن!
اے میری ہیلن!
تری طلب میں ہر ایک ذلّت مجھے گوارا
میں اپنا گھر بارِ اپنا نام و نمود تجھ پر نثار کردوں
جو حکم دے وہ سوانگ بھرلوں
ہر ایک دیوار ڈھا کے تیرا وصال جیتوں
کہ ساری دنیا کے رنج و غم کے بدل پہ بھاری ہے
تیرے ہونٹوں کا ایک بوسہ
سُبک مثالِ ہوائے شامِ وصال‘ ہیلن!
ستارے پوشاک ہیں تری
اور تیرا چہرہ‘ تمام سیّارگاں کے چہروں سے بڑھ کے روشن
شعاعِ حسنِ اَزل سے خُوشتر ہیں تیرے جلوے
تُمہیں ہو میری وفا کی منزل…!
تُمہیں ہو کشتی‘ تمہیں ہو ساحل‘‘ - سمجھنا ہے کسی دن، سوانگ تونے ہیں کیے جو جو
بھلا بے! سب تری شوخی شرارت ہم نے پہچانی - گھنٹا کہیں چھانج کہیں سنکھ کہیں بانگ
جب غور سے دیکھا تو اسی کے ہیں یہ سب سوانگ - کیا صورت لوگ لگائی کی کیا نقشہ ناری نرپت کا
کیا رنگ بنے کا روپ ہوئے کیا سوانگ بنایا گت گت کا - دل ٹک ادھر نہ آیا ایدھر سے کچھ نہ پایا
کہنے کو ترک لے کر اک سوانگ یاں بنایا
محاورات
- آئے تو کوڑھی کا سوانگ لے کر آئے
- اک سوانگ ہے
- برس روز میں سوانگ لائے کوڑھی کا
- رات تھوڑی (سوانگ بہت) کہانی بڑی
- رات تھوڑی اور سوانگ بہت
- رات تھوڑی سوانگ بہت۔ رات تھوڑی کہانی بڑی
- نئے نئے سوانگ لانا
- کھاگیا سوانگ لگ گیا۔ دے گیا سو لے گیا۔ چھوڑ گیا سو کھو گیا
- کھایا سو اپنا رہا سوانگ لگا