سوختہ کے معنی

سوختہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سوخ (و مجہول) + تَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مصدر |سوختن| سے حاصل مصدر |سوخت| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقہ صفتِ مفعولی بڑھانے سے سوختہ بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٧٢ء کو "دیوانِ فغاں"میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آفت رسیدہ","آفت زدہ","بلاٹنگ پیپر","جلا بُھنا","جلا ہوا","جھلسا ہوا","سیاہی چوس","مصیبت زدہ","وہ بارود میں لتھڑا ہوا کپڑا جس میں جلد آگ لگ جاتی ہے","وہ بجھا ہوا کوئلہ جس میں جلد آگ لگ جاتی ہے"]

سوختن نیزبطوراسم سوخْتَہ

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["واحد غیر ندائی : سَوخْتے[سوخ (و مجہول) + تے]","جمع : سوختے[سوخ (و مجہول) + تے]","جمع غیر ندائی : سوخْتوں[سوخ (و مجہول) + توں (و مجہول)]"]

سوختہ کے معنی

["١ - جلا ہوا۔","٢ - غم و اندوہ سے پژمردہ، افسردہ، مغموم؛ عاشق۔","٣ - غم انگیز، جس میں سوزو گداز ہو۔"]

["\"دیکھا ایک فرشتہ پروبال سوختہ پڑا ہوا ہے۔\" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ١٥)"," گِریاں ہے اگر شمع تو سر دھنتا ہے پروانہ معلوم ہوا سوختہ پروانہ ہے اس کا (١٨٤٦ء، آتش، کلیات، ٢)","\"اکثر دیوان اور اشعار سوختہ و برشتہ درد آمیز مطالع میں رکھنے لگا۔\" (١٧٩٢ء، عجائب القصص، شاہ عالم، ٧٤)"]

["١ - وہ ایندھن جو کوئلہ بننے سے پہلے بجھ گیا ہو۔","٢ - جلی ہوئی اشیا کی راکھ، کوئلہ۔","٣ - سیاہی چٹ، سیاہی چوس، جاذب، وہ موٹا کاغذ جو روشنائی کو جذب کرلیتا ہے۔","٤ - بارود میں رنگا ہوا کپڑا جس سے چمقاق سے جلد آگ جاتی ہے (فرہنگِ آصفیہ؛ مہذب اللغات)۔","٥ - جلی ہوئی روئی یا لقہ جس پر چمقاق سے آگ جھاڑتے ہیں۔ (فرہنگِ آصفیہ؛ مہذب اللغات)۔","٦ - کبوتر کی ایک قسم نیز اس کا رنگ۔","٧ - جلا کر خاکستر کی ہوئی دوا جس سے کشتہ بھی مراد ہے (کلید عطاری، 110)۔"]

["\"کوئی دست پناہ لے کر دوڑی کسی نے جلتا ہوا سوختہ اٹھا لیا۔\" (١٩٠٢ء، طلسمِ نوخیز جمشیدی، ٤٠٥:٣)","\"مقناطیسی علیحدگی کے بعد کچدھات کو سوختہ (Roasted) کیا گیا۔\" (١٩٧٣ء، فولاد سازی، ٣٤)","\"رنگ ہلکا کرنے کلیے جاذب (سوختہ) کا ٹکڑا بھی کارآمد ہوتا ہے۔\" (١٩٦٢ء، ہماری مصوری (مقدمہ)، ٢٧)","\"اور محرقی اِسے سوختہ بھی کہتے ہیں۔\" (١٨٩١ء رسالہ کبوتر بازی، ٦)"]

سوختہ کے مترادف

جاذب, دکھی, جلا[1], مغموم

آتشزدہ, افسردہ, اندوہگین, پژمردہ, تافتہ, تپیدہ, تُفتہ, جاذب, جھُلسا, حزیں, دُکھی, رنجیدہ, عاشق, غمزدہ, گداختہ, محزون, مغموم, ملول

سوختہ کے جملے اور مرکبات

سوختہ جان, سوختہ سامان, سوختہ نصیب, سوختہ جگر, سوختہ داں, سوختۂ عشق

سوختہ english meaning

A slow matchtindera brand

شاعری

  • ٹک میر جگر سوختہ کی جلد خبر لے
    کیا یار بھروسا ہے چراغ سحری کا
  • بُوئے کباب سوختہ آئی دماغ میں
    شاید جگر بھی آتشِ غم نے جلا دیا
  • ہم جگر سوختہ کے جی میں جو آوے تو ابھی
    دود دل ہو کے فلک تجھ میں سرایت کیجئے
  • کتنے دل سوختہ ہم جمع ہیں اے غیرت شمع
    کر قدم رنجہ کہ مجلس ہے یہ پروانوں کی
  • میں کون ہوں اے ہمنفساں سوختہ جاں ہوں
    اک آگ مرے دل میں ہے جو شعلہ فشاں ہوں
  • طنز ہیں سوختہ جانوں پہ گرجتے بادل
    یا تو گھنگھور گھٹائیں نہ اٹھا‘ یا برسا!
  • جل بجھی شمع تو پروانے وفا بھول گئے
    کون آتا ہے کسی سوختہ سامان کے پاس
  • جو تھے اشک میں نے وہ پی لیے، لبِ خشک و سوختہ سی لیے
    مرے زخم پھر بھی عیاں رہے، مرا درد پھر بھی نہاں نہیں
  • آسمان درد محبت کے جو قابل ہوتا
    تو سکی سوختہ کا آبلہ دل ہوتا
  • ترے جاں سوختہ جس طرح سے یاں زیست کرتے ہیں
    اسی کو زیست کہتے ہیں تو کیا ہے خاک بھس ہے یہ

Related Words of "سوختہ":