سود و زیاں کے معنی

سود و زیاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُو + دو (و مجہول) + زِیاں }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں دخیل دو اسما |سُود| اور |زیاں| کے درمیان |و| بطور حرفِ عطف لگانے سے مرکب عطفی |سود و زیاں| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

سود و زیاں کے معنی

١ - نفع و نقصان، بُرا بھلا۔

 دستورِ آرزو تو ہے سُود زِیاں سے پاک پھر بھی لگا ہے کھٹکا ہمیں احتساب کا (١٩٨٦ء، غبار ماہ، ٩٥)