سورج کے معنی
سورج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُو + رَج }
تفصیلات
iسنسکرت الاصل لفظ |سوریہ| سے ماخوذ سورج اردو میں بطور اسم خاص استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٤٣٥ء کو "کدم راؤ پدم راؤ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["چشمۂ آتش","چشمۂ خاوری","چشمۂ روشن","چشمۂ سیماب","چشمۂ نور بخش","چشمۂ ہُور","سلطانِ شرق و غرب","سورج ایک ساکن فلکی جرم ہے جو بذاتِ خود گرم اور روشن ہے اس کا قطر ٨٦٤٠٠٠ ہے زمین دیگر سیارے اور دمدار تارے اس کے گرد پھرتے ہیں یہ زمین سے ٩٢ کروڑ ٨٣ لاکھ میل کے فاصلے پر ہے زمین تک اس کی روشنی ساڑھے ٨ منٹوں میں پہنچتی ہے اس کی گرمی اور روشنی کی وجہ سے زمین پر زندگی کا وجود ہے","شاہِ خاور","شہنشاہِ فلک"]
سوریہ سُورَج
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
سورج کے معنی
"پھر |علامت کا جنم| کی صورت میں اس نفسی وقوعہ کا مطالعہ کیا گیا ہے جو تخلیق میں آئے تو سورج کی کرن بن کر محدب شیشہ پر رقصِ کناں ہوتا ہے۔" (١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ٩)
سورج کے مترادف
آفتاب, تھال, خورشید, شمس, جہاں تاب
آدِت, آفتاب, خورشید, دھوپ, روزگرد, سورج, سوریہ, شمس, مہر, نیرّاعظم, نیزاعظم
سورج کے جملے اور مرکبات
سورج مکھی, سورج گرہن
سورج english meaning
the sun.
شاعری
- غموں کی گرد میں مجھ کو بجھا ہوا نہ سمجھ
کہ سیلِ ابر سے سورج کی روشنی نہ مٹے - آئے تھے یہاں جن کے تصور کے سہارے
وہ چاند‘ وہ سورج وہ شب روز کہاں ہیں - ان آنکھوں سے کیوں صبح کا سورج ہے گریزاں
جن آنکھوں نے راتوں میں ستاروں کو چنا تھا - چڑھتے ہوئے سورج کی تپش بہتر ہے
گرتی ہوئی دیوار کے سائے سے بچو - چاند ہو‘ سورج ہو یا کوئی چراغِ رہگزر!
روشنی دیتا ہے جس کے دل میں جل اٹھتی ہے آگ - چاند بھی اس کا گرفتار ہے‘ سورج بھی شکار
ہر اجالا مرے محبوب کا دیوانہ ہے - سائے بھی تیرگئِ وقت میں دیتے نہیں ساتھ
چڑھتے سورج کے مرے دوست پرستار ہوئے - سورج نے جاتے جاتے شامِ سیہ قبا کو
طشتِ افق سے لے کر لالے کے پھول مارے - سورج کی اُجالے میں چراغاں نہیں ممکن
سورج کو بُجھادو کہ زمیں جشن منائے - سورج کا رُخ بدلتے ہی خود بی بدل گیا
کیسا فریب سایۂِ دیوار دے گیا
محاورات
- جب تک چاند اور سورج ہیں
- سورج بیری گرہن ہے اور دیپک بیری پون، جی کا بیری کال ہے آوت روکے کون
- سورج خاک ڈالنے سے چھپ نہیں سکتا سورج دھول ڈالنے سے نہیں چھپتا
- سورج خاک ڈالنے سے نہیں چھپتا
- سورج نے بھان ابھاری رین گھر کو سدھاری
- سورج کو چراغ دکھانا
- سورج کو کیا آرسی لے کے دیکھتے ہیں
- نپٹ سویرے کھیت میں جاکر ہل کو باہ۔ جب سورج ہووے شکر میں بیٹھ ساے میں جا