ڈوبتا سورج

{ ڈُوب + تا + سُو + رَج }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |ڈوبنا| سے مشتق صیغۂ فی الحال مطلق |ڈوبتا| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم |سورج| پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٥ء کو "تاریخ ادب اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر )

ڈوبتا سورج کے معنی

١ - غروب ہوتا ہوا آفتاب، زوال پذیر سورج، زوال۔

" |نو طرز مرصع| کی نثر میں ڈوبتے سورج کا اور عجائب القصص کی نثر میں چڑھتے سورج کا حسن ہے۔" (١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ١١٢٠:٢)