تصور کے معنی
تصور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَصَوْ + وُر }دھیان، خیالخیال دھیان
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بنانا","دل میں تصویر بنانا","قوّت متِخیلہ","منطق کی اصطلاح میں کسی چیز کی صورت کا حکم کے بغیر عقل میں آنا","منطق کی اصطلاح میں کسی چیز کی صورت کا حکم کے بغیر عقل میں آنا","کسی چیز کا خیال کرنا بغیر یاد دہانی یا حکم کے (آنا۔ باندھنا۔ بندھنا۔ رہنا۔ کرنا وغیرہ کی ساتھ)","کسی شے کی صورت دل میں باندھنا"], ,
صور تَصَوُّر
اسم
اسم کیفیت, اسم
اقسام اسم
- لڑکا
- لڑکی
تصور کے معنی
پری پیکر وہ گھوڑے ان کی چالاکی کا کیا کہنا نہیں آتی تصور میں بھی جن کی تیز رفتاری (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٢)
تصدیق سے قریں ہو کیونکر ترا تصور اک لفظ بے صدا ہے اک نفش بے نگیں ہے (١٩٣١ء، اکبر، کلیات، ٢١٣:١)
"سلطنت کا جو تصور ہمارے ذہن میں ہے اس میں یہ بات شامل ہے۔" (١٩٢٩ء، ارتقائے نظم حکومت یورپ، ٣٠)
تصور کے مترادف
تجویز, تخیل, پندار, دھیان, واہمہ, فکر
امیجری, بچار, تامل, تجویز, تخیّل, خیال, دھیان, سوجھ, سوچ, صَوَرَ, غور, فکر, قیاس, گمان, مراقبہ, منصوبہ
تصور کے جملے اور مرکبات
تصور نگاری, تصور فقط, تصور مطلق, تصور شیخ
تصور english meaning
imaging or picturing (a thing) to the mind; imaginationfancy; reflectioncontemplationmeditation; forming an idea; ideaconceptionperceptionapprehension(logic) termfancyideaidleimaginationindolentlazyreflectionslowTasawwarTasawar
شاعری
- آئے تھے یہاں جن کے تصور کے سہارے
وہ چاند‘ وہ سورج وہ شب روز کہاں ہیں - سانس لینے کا تصور بھی گراں ہو جس پر
حوصلہ وہ مرے جینے کی ادا سے مانگے - وہ تو یوں کہیے کہ گیسو کا تصور بندھ گیا
ورنہ دیوانے کہیں رُکتے بھی ہیں زنجیر سے - ناگہاں اس خال لب کا یوں تصور آبندھا
آڑ کے پرجائے کسی کے جیسے کنکر آنکھ میں - کو کے ہنسنے کا تصور ہے شب و روز کہ یوں
گدگدی دل میں کوئی آٹھ پہر کرتا ہے - ہوئی ہے آرسی جوگن ترے مکھ کے تصور میں
بھبوتی مکھ پہ لیا دم مارتی ہے خاکساری کا - اب تصور ترا آنکھوں کے حضورآن بندھا
سچ ہے جاتا نہیں انسان کو جو دھیان بندھا - آنکھوں سے جدا کب ہے حقیقت میں وہ لیکن
اس کو تو تصور کی حقیقت نہیں معلوم - تصور رخ روشن میں سبح صورت خواب
نہ ٹھہرا آنکھ میں کچھ نور مہر عالمتاب - ٹھہرا جو نصیر اس در دنداں کا تصور
آنکھوں میں مری گوہر نایاب نہ تھہرا
محاورات
- آنکھوں میں تصور بندھنا
- آنکھوں میں تصور پھرنا
- آنکھوں کے سامنے تصور آنا یا نقشہ بھرنا
- ایسا ویسا نہ تصور کرنا
- باطل سمجھنا یا تصور کرنا
- برائی تصور کرنا
- تصور پیش نظر رہنا یا ہونا
- تصور سے لرز جانا
- تصور کرنا