سوچ کے دھارے کے معنی
سوچ کے دھارے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سوچ (و مجہول) + کے + دھا + رے }
تفصیلات
iپراکرت سے اردو میں ماخوذ اسم مجرد |سوچ| کے ساتھ |کے| بطور حرفِ اضافت لگا کر ہندی سے ماخوذ اسم |دھارا| کی جمع |دھارے| بڑھانے سے مرکب اضافی بنا۔ مذکور ترکیب میں |سوچ| مضاف الیہ اور |دھارے| مضاف ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٨٤ء کو "ترجمہ، روایت اور فن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم مجرد ( مذکر - جمع )
سوچ کے دھارے کے معنی
١ - خیالات کے پہلو، سوچ کے رُخ، فکر کے زاویے۔
"ہمارے معاشرے میں سوچ کے دھارے روز بروز خشک ہوتے جا رہے ہیں۔" (١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٢٨)