سپاٹا کے معنی

سپاٹا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَپا + ٹا }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |جھپاٹا| کا ایک املا |سپاٹا| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٦٥ء سے "دکھنی انوار سہیلی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(سیر) سیر تماشا","بگ نُٹ دوڑ","بگ ٹُٹ دوڑ","تیز کوچ","جیسے سیر سپاٹے کو گئے ہیں","لمبی دوڑ"]

جَھپاٹا سَپاٹا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : سَپاٹے[سَپا + ٹے]
  • جمع : سَپاٹے[سَپا + ٹے]
  • جمع غیر ندائی : سَپاٹوں[سَپا + ٹوں (و مجہول)]

سپاٹا کے معنی

١ - دوڑ، طرارہ، فراٹا۔

"قلم کے ایک سپاٹے میں لکھتے چلے گیے یہاں تک کہ اس کو تمام کر کے دم لیا۔" (١٩٣٩ء، مطالعہ حافظہ، ١١٥)

٢ - تیزی۔

"کوئی سپاٹے سے بیٹکھیاں نکال رہا ہے۔" (١٩٦٧ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٥٢)

٣ - ضرب، مار، زد۔

"میں نے پنڈلی پر چڑھتے ہوئے لال بیگ کو سپاٹا مار کر جھاڑ دیا۔" (١٩٦٦ء، دوہاتھ، ٨٦١)

سپاٹا english meaning

leapspringbound; a long runa heat; a quick or forced march.do something shamefulto be disgraced

Related Words of "سپاٹا":