سپہر کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Sipahar meanings and details
سپہر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سِپِہْر (کسرہ س مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩٥ء سے "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تیسرا پہر","کرہ فلکی"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سپہر کے معنی
١ - آسمان، فلک، گگن
اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے سپہر نہ دیکھے گی دنیا کبھی روئے مہر (١٩٦٢ء، ہفت کشور، ٢٢٦)
٢ - قسمت؛ وقت؛ دنیا۔ (پلیٹس)
سپہر کے جملے اور مرکبات
سپہر بریں
سپہر or Sipahar english Translation
the celestial spheresphereheavenssky; fortune; time; the worldcelestial spherefirmamentfirmament celestial spheresky
شاعری
- چنداے سپہر چھاتی ہماری جلا کرے
اب داغ کھاتے کھاتے کلیجے تو پک گئے - کیا مجھے اس کے رتبہ عالی کو اہلِ خاک
پھرتے ہیں جوں سپہر بہت ہم درے درے - فتنہ سپہر کیا کیا برپا کیا کرے ہے
سو خواب میں کبھو تو مجھ سے ملا کرے ہے - یارب سپہر اپنی تو اب در گزر کرے
کوئی خانماں خراب کسی دل میں گھر کرے - سر پر ہے سائباں اسے کافی سپہر کا
مفلس تلاش خیمہ و خرگاہ کیا کرے - ناصح خفا ، سپہر غضب ، بخت بد سلوک
انجام دیکھیے جو یہی راز دار ہیں - کیا چال تھی سپہر جو یہ اختیار کی
بنیاد کھود ڈالی حرم کے جدار کی - سپہر پایہ ہے وہ آستاں ترا جس میں
ستارہ وار ہیں گل میخ دیدہ بیدار - دنیا کو خیر باد کوئی آج کہہ گیا
ماہ سپہر فضل و ادب آہ گہہ گیا - تاج دین بخش شہاں گیتی ستاں عالم پناہ
اے سپہر سروری آوردہ از جاہ تو جاہ