سیوا کے معنی
سیوا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سے + وا }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["کرنا ہونا کے ساتھ"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
سیوا کے معنی
"جو کچھ میں آشا کرتا ہوں کہ ہم کچھ نہ کچھ سیوا کریں گے۔" (١٩٧٦ء، ہندی اردو تنازع، ٣٩٥)
"ان میں بڑا پادری وہ شخص ہے جو گایوں کی داشت اور سیوا میں طُولٰی رکھتا ہے۔" (١٩١٣ء تمدن ہند، ١١٢)
"بتوں کو جو پتھر کی تراشی ہوئی مُورت ہے، جسکی سیوا سے رتی بھر بھی فائدہ نہیں۔" (١٩١٩ء، بابا نانک کا مذہب، ٤٨)
"آؤ غریب دیس کے مہاراجہ . پتی کی سیوا اور مہما کریں۔" (١٩١٣ء، سی پارۂ دل، ٢٠٤)
سیوا کے مترادف
پوجا, چاکری, ٹہل, خدمت, سیوا
استعمال, پرستش, تقویٰ, چاکری, حفاظت, خدمت, زہد, عزت, محافظت, ملازمت, نگرانی, نگہداشت, نوکری, ٹہل
سیوا کے جملے اور مرکبات
سیوا سمتی
سیوا english meaning
serviceservitudetendingattendance; employmentsituationofficepostprovince; honouringadorationworshiphomage; piety; devotionaddiction; usepractice; resorting 9to)frequentation(dial) service
شاعری
- حضرت نبی دشٹی کرے دل قطب نت تج سوں دھرے
نس دن ترا سیوا کرے‘ حق گیان کا سوکھان نوں - تن من کوں میرے ہات کرکر راو دھن یوں ہونکو
جیوں وو سیوا باغی ہوا لیتے میں کوکن ابتدا - محمد ہور علی کا ہے محمد قطب شہ داسا
کریں سیوا اوسے جو پھر پریاں ہم عید و ہم نوروز - پلکوں سے راہ دشت کو جھاڑا کروں گی میں
داسی ہوں لے چلو مجھے سیوا کروں گی میں - حضرت نبی دشئی کرے ، دل قطب نت تج سوں دھرے
تِس دن ترا سیوا کرے، حق گیان کا سو کھان توں - سدا سیوا کریں ایسی گسائیں
دلدر دور کر کرتا نہالا - سیوا سیو تِل تِل کرے دن مان
یکس ہت کھنڈا ، یکس ہت دان - کرے سیوا پرم کا رات دن وہ
برہ کی رین جن کوئی بہانے - پتا باج گر بھیج توں مجھ دیا
سیوا ساکھ احمد نگر تجہ دیا - سنیا ہوں جو جس گھر کوں دیوا نہیں
تج انگے قبول اس کی سیوا نہیں
محاورات
- بن سیوا میوہ نہیں
- جو سیوا کرے سو میوہ پائے
- جو کرے سیوا وہ کھائے میوہ
- جہاں بڑی سیوا تہاں اوچھل پھل
- جیسی سیوا کرے (تیسی آس پڑے) میوہ کھائے
- جیسے کی سیوا کرے تیسی آساپور
- سادھ (١) بھگت کی کرے جو سیوا، پار ترت ہو واکا کھیوا
- سادھ بھگت کی کرے جو سیوا۔ پارترت ہو وا کا کھیوا
- سیوا ایسی لابھ دے جووں گانڈا دے رس۔ سیوا کی تھی ڈوم نے پائے ایک کے دس
- سیوا کرے سو میوا پائے