شائستہ کے معنی

شائستہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شا + اِس + تَہ }لائق، نرم

تفصیلات

iفارسی مصدر |شائستن| سے صیغہ ماضی مطلق واحد غائب |شائِسْت| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ حالیہ تمام ملنے سے |شائستہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیاتِ میر" میں مستعمل ملتا ہے۔,

شائِستَن شائِسْتَہ

اسم

صفت ذاتی, اسم

اقسام اسم

  • لڑکی

شائستہ کے معنی

١ - مستحق، لائق، سزاوار۔

"ہر شائستہ ادب شاعر کو میں اپنے لیے قابلِ احترام اور سب کے لیے قابلِ قدر سمجھتا ہوں۔" (١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٢٩ اپریل، ١٤)

٢ - معقول، با اخلاق، مہذب۔

"اسلام جب ذہن کی تربیت کرتا ہے تو فکر و نظر شائستہ بنا دیتا ہے۔" (١٩٨٥ء، طوبٰی، ٢٩٩)

شائستہ عاشق، شائستہ بیگم، شائستہ جبین، شائستہ ندیم

شائستہ کے مترادف

جائز, سنجیدہ, سول, متمدن

شائستہ english meaning

Worth; fittingproper; decent; useful; well-bredcourteouspolite; gentledocilemeekquietShasita

Related Words of "شائستہ":