شادی کے معنی

شادی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شا + دی }

تفصیلات

iفارسی میں صفت |شاد| کے ساتھ لاحقۂ کیفیت |ی| ملنے سے |شادی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بچے کی پیدائش کی خوشی","بے غمی","خوشی کی تقریب","عید تیوہار","گتھ بندھن"]

شاد شادی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : شادیاں[شا + دِیاں]
  • جمع غیر ندائی : شادِیوں[شا + دِیوں (و مجہول)]

شادی کے معنی

١ - خوشی، انبساط، مسرت۔

"فارسی میں شادی بمعنی خوشی تھا۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٢٥)

٢ - بیاہ، تقریبِ عقدِ نکاح۔

"اس نے عذر کیا سیوتی کی شادی بیساکھ تک ہو جائے گی۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ٧١)

٣ - خوشی کی تقریب یا جلسہ، جشن۔

 اس منظر شادی پر جس وقت گرا پردا اک ولولۂ مدحت تھا دل میں مرے پیدا (١٩٤٠ء، بیخود، کلیات، ١٤٤)

٤ - بچے کی پیدائش کی خوشی۔

 شادی ہے ولادت کی یداللہ کے گھر میں خورشید اترتا ہے شہنشاہ کے گھر میں (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٤:٢)

شادی کے مترادف

بیاہ, طرب, جشن, عروسی, عقد, عشرت, ازدواج, عید, نکاح, تزویج

آنند, ازدواج, بندر, بواہ, بہجت, بیاہ, تزّوج, تزویج, جشن, خُرسندی, خرمی, خوشی, شادمانی, طرب, عقد, فرحت, مسرت, نکاح, ولادت, وِواہ

شادی کے جملے اور مرکبات

شادی مرگ, شادی غمی, شادی کا دن, شادی مبارک, شادی بیاہ, شادی پٹی, شادی شدہ

شادی english meaning

pleasuredelightfestivity; marriage; wedding; a marriage feast*

شاعری

  • کہہ حدیث آنے کی اُس کے جو کیا شادی مرگ
    نامہ بر کیا چلی تھی ہم کو خبر کرنے کی!
  • بنے ناواقفِ شادی اگر ہم بزم عشرت میں
    دہانِ زخم دل سمجھے جو دیکھا روئے خنداں کو
  • شادی کی اور غم کی ہے دنیا میں ایک شکل
    گُل کو شگفتہ دل کہو‘ یا شکستہ دل
  • شفق نہیں ہے یہ افلاک نے تری شب وصل
    بھرا ہے شادی کا تنبول آبگینوں میں
  • شادی آپس میں تھی ہمیں مطلوب
    ہوچکے وہ تو جابجا منسوب
  • آرائش شادی کے بدل گھر کو یہ لوٹا
    چھوڑا کسی سمدھن کے نہ پھر رخت بدن کا
  • وہب کا حجلہ لٹاعترت کی بربادی کے بعد
    جیسے لوٹی جائے آرائش کہیں شادی کے بعد
  • اور تو سب خواہشوں سے ہیگی آزادی مجھے
    رہ گئی ہے ایک ملنے کی تیرے شادی مجھے
  • نہ تو کچھ آئی کی شادی نہ گئی کا غم تھا
    خود طرحدار تھی جو بن تھا عجب دم خم تھا
  • فرحت عید کو نسبت نہ رہی شادی سے
    جس کے گھر رقمہ گیا اور تری بات گئی

محاورات

  • اپنے منہ دھنا بائی شادی مبارک یا میاں مٹھو
  • جیٹھے لڑکا لڑکی کی شادی جیٹھ میں نہیں کرتے
  • دل دنیا کی دم بدم کیجے۔ کس کی شادی اور کس کا غم کیجے
  • سب سے بھلے ہم ، نہ رہے کی شادی نہ گئے کا غم
  • شادی اور غمی کا چولی دامن کا ساتھ ہے
  • شادی غمی سب کے ساتھ ہے ۔ شادی غمی مثل دامن چولی
  • شادی مرگ
  • شادی مرگ ہوجانا
  • شادی ہے کچھ گڑیوں کا بیاہ تھوڑا ہی ہے
  • گڑیا گڈے کی شادی

Related Words of "شادی":