شباہت کے معنی
شباہت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شَبا + ہَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "تحفۃ المومنین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) رونق","چہر مہرا","چہرا مُہرا","ہئیت و اندام کی مطابقت","ہم سیرتی","ہم شکلی","ہم صورتی"]
شبہ شَباہَت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : شَباہَتیں[شَبا + ہَتیں (ی مجہول)]
- جمع استثنائی : شَباہات[شَبا + ہات]
- جمع غیر ندائی : شَباہَتوں[شَبا + ہَتوں (و مجہول)]
شباہت کے معنی
"کیا مجھ میں اُس کی کوئی شباہت ہے" (١٩٤٤ء، افسانچے، ٥٢)
بیداریوں کا خواب حقیقت دکھائی دے ہر مشکل میں اسی کی مشابہت دکھائی دے (١٩٨٣ء، بے نام، ١٤٤)
نہ لکھ سکے تیری صورت کی شباہت عطارد قلم لے اگر ہوئے چتارا (١٦٧٢ء، عبداللہ قطب شاہ، دیوان، ٨٥)
انہوں نے جس نے جو مانگی ہے حاجت تو بر آئی وہ حاجت بے شباہت (١٨٠٠ء، زین المجالس، ٢٤٨)
شباہت کے مترادف
آب, روپ
آب, تشبّہ, جوبن, روپ, رونق, سمانتا, شبیہ, شکل, صورت, مشابہت, مطابقت, مماثلت, موافقت, یکسانی
شباہت english meaning
similaritylikenessresemblancefigure
شاعری
- بنائی زاہد خر کی شباہت دست صانع نے
لیا منہ خرس سے اور دام کی( کیں) خنزیر کی آنکھیں - ڈھونڈتا پھرتا ہوں لوگوں میں شباہت اُس کی
کہ وہ خوابوں میں بھی لگتی ہے خیالوں جیسی