شبنم افشاں کے معنی
شبنم افشاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شَب + نَم + اَف + شاں }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |شبنم| کے بعد فارسی مصدر |افشاندن| کا صیغہ امر |افشاں| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٤ء کو "بانگ درا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
شبنم افشاں کے معنی
١ - شبنم چھڑکنے والا۔
گریہ ساماں میں، کہ میرے دل میں ہے طوفان اشک شبنم افشاں تو، کہ بزم گل میں ہو چرچا ترا (١٩٢٤ء، بانگ درا، ٢٠٣)