شجر زار کے معنی

شجر زار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَجَر زار }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |شجر| کے بعد فارسی لاحقہ ظرفیت |زار| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٥ء کو "شاخ زریں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : شَجَر زاروں[شَجَر + زا + روں (و مجہول)]

شجر زار کے معنی

١ - درختوں کا جھنڈ، وہ جگہ جہاں درختوں کی بہتات ہو۔

"ان کا خیال تھا کہ ایسے کسی شجر زار کی ٹہنی توڑنے والے کی یا تو اچانک موت واقع ہو جاتی ہے یا اس کے کسی عضو میں نقص آجاتا ہے۔" (١٩٦٥ء، شاخ زریں، ٢٢٧:١)