شبنمی کے معنی

شبنمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَب + نَمی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |شبنم| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |شبنمی| بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٠ء کو "الماس درخشاں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["چھپر کھپ جو اوس سے بچنے کے واسطے بنایا جائے","چھپر کھٹ جو اوس سے بچنے کے واسطے بنایا جائے","وہ کپڑا جو شبنم سے بچنے کے لئے پلنگ پر تان دیتے ہیں"]

شَبْنَم شَبْنَمی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), صفت نسبتی

شبنمی کے معنی

["١ - وہ کپڑا جو اوس سے بچنے کے لیے مسہری یا پلنگ پر تان دیا جاتا ہے۔","٢ - مسہری (نوراللغات)","٣ - ایک وضع کا سفید اور نہایت مہین کپڑا، ایک باریک ململ۔"]

["\"مسہری پر شبنمی لگائی جاتی۔\" (١٩٨٤ء، قلمرو، ٦١)","\"بیگم صاحبہ منہ پر شبنمی کا دوپٹہ ڈالے سات نخری میں مبتلا ہیں۔\" (١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٢٠، ٥:١٤)"]

["١ - شبنم کی طرف منسوب، شبنم جیسا نرم اور سفید، شبنم کا؛ شبنم آلود۔"]

[" کبھی کبھی ترے لہجے کی شبنمی ٹھنڈک سماعتوں کے دریچوں پہ خواب خواب اترے (١٩٧٧ء، خوشبو، ١٩٨)"]

شبنمی english meaning

((Plural) منجمین munajjimin|) Astrologer [A~ نجیم~ نجم star]

شاعری

  • شبنمی آنکھوں کے جگنو‘ کانپتے ہونٹوں کے پھول
    ایک لمحہ تھا جو امجد آج تک گزرا نہیں
  • نام لکھ لکھ کے ترا‘ پھول بناتا ہے کوئی
    اور پھر شبنمی آنکھوں سے ورق دھوتا ہے
  • شبنمی آنکھوں کے جگنو، کانپتے ہونٹوں کے پُھول
    ایک لمحہ تھا جو امجد آج تک گُزرا نہیں
  • میں عزل کی شبنمی آنکھ سے یہ دکھوں کے پھول چنا کروں
    نرئ سلطنت مرا فن رہےمجھے تاج و تخت خدانہ دے

Related Words of "شبنمی":