شرم و حیا کے معنی

شرم و حیا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَر + مو (و مجہول) + حَیا }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |شرم| کے بعد |و| بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم |حیا| لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٨ء کو "اور انسان مر گیا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

شرم و حیا کے معنی

١ - حیا، لاج اور لحاظ۔

"دونو جوان لڑکیوں نے اس وقت شرم و حیا کو تلا بخلی دے کر اپنے عاشقوں کے نام لے کر بھی پکارا۔" (١٩٤٨ء، اور انسان مر گیا، ١١١)