شعاع نظر کے معنی

شعاع نظر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شُعا + عے + نَظَر }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |شعاع| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم |نظر| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٧٥ء کو "فروغ ہستی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

شعاع نظر کے معنی

١ - آنکھ کی روشنی، بصارت، مراد؛ نظر، نگاہ۔

 کیا تھا اس نے شعاعِ نظر سے جو پیدا وہ آج آنکھ سے تصویر عکس میں دیکھا (١٨٧٥ء، فروغ ہستی، ٤٠)