شعریت کے معنی
شعریت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شِع (کسرہ ش مجہول) + ری + یَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |شعر| کے ساتھ |یت| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |شعریت| بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٦ء کو "چنگیز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["شعر "," شَعْر "," شِعْرِیَّت"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
شعریت کے معنی
١ - شعر کی لطافت، دلآویزی، خوبی۔
"اقبال کا ذہن اپنے محرک کی اعلٰی سطح کو چھو رہا ہے یہ محرک ہی اس نظم کو وہ شعریت بخشتا ہے جس کے بغیر یہ نظم، نظم نہ ہوتی۔" (١٩٨٧ء، اقبال ایک شاعر، ٤٣)