شعاع پاشی کے معنی
شعاع پاشی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شُعاع + پا + شی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |شعاع| کے بعد فارسی مصدر |پاشیدن| سے صیغۂ امر |پاش| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٩ء کو "مقدر انسانی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
شعاع پاشی کے معنی
١ - شعاعیں ڈالنا یا پھیلانا، شعاع بیزی۔
"زمین کی عمر تاب کاری یا شعاع پاشی کے مطالعہ سے کافی صحت کے ساتھ محسوب کی جاسکتی ہے۔" (١٩٥٩ء، مقدر انسانی، ١٣١)