شعر کے معنی

شعر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شِعْر }

تفصیلات

iعربی زیان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جاننا","نظم میں بولنا","دریافت کرنا","دو مصرعے جو ایک وزن کے ہوں اور ایک خیال کو ظاہر کریں قافیہ ملنا ضروری نہیں","سخنِ موزوں","لغوی معنی جاننا","کسی باریک چیز کی واقفیت"]

شعر شِعْر

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اَشْعار[اَش + عار]
  • جمع غیر ندائی : شِعْروں[شِع + روں (و مجہول)]

شعر کے معنی

١ - (باالقصد موزوں کیا ہوا) سخن جس میں وزن اور قافیہ ہو اور دو ہم وزن مصرعوں پر مشتمل ہو، موزوں کلام، بیت۔

"شعر . وسیع ترین اور ہمہ گیر ذریعہ اظہار شعور ہے" (١٩٧٥ء، شعر و سخن، ٣)

شعر کے مترادف

جٹا, نظم

بیت, دوہا, سخن, شَعَرَ, موزوں, نظم

شعر کے جملے اور مرکبات

شعر آفرینی, شعر آگیں, شعر تر, شعر خواں, شعر خوانی, شعر فہم, شعر فہمی, شعر گو, شعر گوئی, شعر منشور, شعر نوائی, شعر و سخن, شعر ہجائی

شعر english meaning

poetryverse; a versea couplet(archaic) slave marketcattle markethair |A|market

شاعری

  • راہ دور عشق سے روتا ہے کیا
    آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

    یہ شعر اس طرح بھی مشہور ہے

    ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
    آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
  • میر دریا ہے سنے شعر زبانی اس کی
    اللہ اللہ اے طبیعت کی روانی اس کی
  • شعر صاحب کا مناسب ہے ہماری اور سے
    سامنے اُس کے بڑھے گریہ کوئی جا آشنا
  • دیوانِ میر صاحب ہر یک کی ہے بغل میں
    دوچار شعر ان کے ہم بھی لکھا رکھیں گے!
  • شعر یہ مشہور سب دے دل گداز
    پڑھتے ہیں جاے دعا بعد از نماز
  • کس کو دماغ شعر و سخن ضعف میں کہ میر
    اپنا رہے ہے اب تو ہمیں بیشتر خیال
  • میر دریا ہے سُنے شعر زبانی اُس کی
    اللہ اللہ رے طبیعت کی روانی اس کی
  • بچھڑ کے بھی کوئی جمشید دل میں رہتا ہے
    خیال شعر کی صورت جمالِ فن کی طرح
  • غم ہے میرے شعر سے اس چشمِ سنگ آلود میں
    خواب ہوں‘ اس چشمِ تر میں پھیلتا جاتا ہوں میں
  • تم چاندنی ہو‘ پھول ہو‘ نغمہ ہو‘ شعر ہو
    اللہ رے! حسنِ ذوق مرے انتخاب کا

محاورات

  • زمین شعر سنگلاخ ہے
  • شعر ‌فہمی ‌عالم ‌بالا ‌معلوم ‌شد
  • شعر ‌گفتن ‌بہ ‌زدر ‌سفتن ‌بود۔ ‌لیک ‌فہمیدن ‌بہ ‌از ‌گفتن ‌بود
  • شعر ‌مرابہ ‌مدرسہ ‌کہ ‌برد
  • کشش آنا بیب شعری

Related Words of "شعر":