طفل شعوری کے معنی
طفل شعوری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طِفْل + شُعُو + ری }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طفل| کے بعد عربی اسم |شعور| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت بڑھانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٥ء کو "فلسفہ اجتماع" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
طفل شعوری کے معنی
١ - [ فلسفہ ] نوآموزی، ناتجربہ کاری، کم علمی۔
"جماعات اپنی عقلی نابالغی اور طفل شعوری کے باعث کبھی خود اپنی خبر گیری کے لائق نہیں ہوتیں۔" (١٩١٥ء، فلسفہ اجتماع، ١١٧)